حکومت نے 9 مئی واقعات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی 9 مئی سے متعلق واقعات کا جائزہ لینے سمیت آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی سفارشات مرتب کرے گی۔ کابینہ کمیٹی 4 ارکان پر مبنی ہوگی۔ نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی 9 مئی کے واقعات کی وجوہات اور اس کے پس پردہ عناصر اور سہولت کاروں کو سامنے لائے گی۔ کابینہ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔
Discussion about this post