نتخابات ملتوی کرانے پر سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں تحریر ہے آپ کی قرارداد کا جائزہ لیا، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی مشاورت سے 8 فروری کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا، اس وقت عام انتخابات 2024 کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ امن و امان کے لیے نگراں حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ یاد رہے کہ سینیٹ میں الیکشن کے التوا کی قرارداد پیش کرنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھاہے جس میں کہا گیا کہ سینیٹ نے 5 جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی تھی، یہ باعث تشویش ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کے کوئی اقدامات نہیں کیے۔
Discussion about this post