تحریک انصاف نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس دائر کیا تھا۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی تھی۔ سپریم کورٹ کے بعد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس پشاور ہائی کورٹ سے بھی واپس لے لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پی ٹی آئی لطیف کھوسہ سے دریافت کیا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ جس پر ان کا جواب تھا کہ انہیں ہدایت ملی ہے کہ درخواست واپس لے لی جائے ۔
Discussion about this post