سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں ان کا یہی کہنا ہے کہ الیکشن میں انتخاب ہی نہ تو ایسے الیکشن کیا معنی رکھتے ہیں۔ فواد چوہدری کے مطابق اُنہیں گرفتار کیا گیا۔ کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور ان کی بھی گرفتاری ہوئی۔ مقصد صرف یہ تھا کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کاغذات نامزدگی کو بلاجواز رد کیا گیا۔ بھائی کو نیب میں شریک ملزم بنادیا گیا۔ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ اب اسی کو جواز بنا کر فواد چوہدری نے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 جہلم سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
Discussion about this post