آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ 23 جنوری کو خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 25 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔ ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سوالنامہ دے دیاگیا، سوالنامے میں 36 سوالوں کے جواب مانگے گئے۔ آج جب شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنایا گیا تو وہ کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔
Discussion about this post