ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل غیرانسانی عمل تھا۔ ایران میں پاکستانی حکام متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بدھ کو 9پاکستانی شہریوں کی میتیں ایران سے پاکستان واپس لائی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایرانی حکام واقعہ کی تفصیلات پاکستانی حکام سے شئیر کریں گے۔ بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے بھارتی شہریوں کے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے۔ بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹہرایا جائے۔ ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نگراں وزیر خارجہ کی دعوت پر 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا۔
Discussion about this post