اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں پی ٹی آئی کے نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم کی اجازت اور ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ شعیب شاہین اور علی بخاری ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی۔ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پولیس تحریک انصاف کے سپورٹرز کو اٹھا کر کہتی ہے کہ پی ٹی آئی سے الگ ہوجاؤ۔ فون کالز کر کے کہتے ہیں کہ اگرجلسہ کیا تو آپ کے خلاف پرچہ ہوجائےگا۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد کی ماڈل پولیس یہ طرزعمل اختیار کرے گی تو پھر کیا امیج جائےگا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست سننے کے بعد یہ حکم دیا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں اورکارکنوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
Discussion about this post