نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں الیکشن ہونے جا رہا ہے اور کسی بھی جگہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر 7 سے 8 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہوگی، ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار عوام کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ساڑھے 6 لاکھ سے زائد وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں سی سی ٹی وی ہے ہم نے لگائے ہیں، ہمارے پاس 90 ہزار 777 پولنگ اسٹیشن ہیں، 40 ہزار پولنگ اسٹشن نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں لیکن یہاں پر بھی سیکیورٹی تعینات ہے۔ 16 ہزار 786 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے 135 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔
Discussion about this post