امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل برطانوی پارلیمانی نظام کے عین مطابق ہے۔ اتحادی حکومت کے بننے کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔اس پر کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار امریکا کے پاس نہیں بلکہ پاکستانی عوام یہ فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ میتھیو ملر نے الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پہلے بھی ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ہمارے خیال میں یہ سب سے مناسب قدم ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے منتظر ہیں۔
Discussion about this post