کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ 8 فروری کی شب راولپنڈی سے 13 لوگوں کو جتوایا اور ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کیا، کمشنر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے، پریشر کی وجہ سے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا حرام کی موت کیوں مریں ، کیوں نا سب کچھ عوام کے سامنے رکھوں۔ کمشنر راولپنڈی کہتے ہیں کہ انہیں راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔ کمشنر راولپنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کی تیرہ قومی اسمبلی کی سیٹوں پر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا، اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتے ہیں۔
Discussion about this post