تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے، اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے۔ انٹراپارٹی انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، اور پولنگ سنٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 5 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں انٹرا پارٹی الیکشن مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب انٹرا پارٹی انتخابات میں چئیرمین اور سیکرٹری جنرل کے لیے پینل کے امیدوار ہوں گے۔ قانونی وجوہات کے باعث دونوں رہنماؤں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
Discussion about this post