نون لیگ کا دعویٰ ہے کہ اُس نے پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ پنجاب کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کے لیے مریم نواز کو 210 ارکان کی حمایت حاسل ہے۔ یاد رہے کہ نون لیگ نے پنجاب اسمبلی کی 133 نشستیں حاصل کی تھیں۔ 23 آزاد ارکان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی، اس طرح سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ارکان کی تعداد ایک سو 160 ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 36 اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستیں بھی الاٹ کردی گئی ہیں، اس طرح سے مخصوص نشستوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)201 ارکان کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ سادہ اکثریت کے لیے ایک سو 186 ارکان کی حمایت ضروری ہوتی ہے، مسلم لیگ (ن) کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 14، مسلم لیگ (ق) کے 10 اور استحکام پاکستان پارتی (آئی پی پی) کے 6ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، اس طرح مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں 230 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے۔
Discussion about this post