اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج مرید عباس خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت طلبی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست منظور کرلی جس کے تحت اب بانی پی ٹی آئی کو خاتون دھمکی کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہا کہ اگلی سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 3 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
Discussion about this post