اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا۔ اسمبلی میں اب تک 118 ارکان حلف اٹھا چکے ہیں۔سنی اتحاد کونسل نے اسپیکر کے لیے بابر سلیم سواتی کو نامزد کیا تھا جنہوں نے 89 ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالف امیدوار کو شکست دی۔ بابر سلیم کے مقابل میں اپوزیشن کے امیدوار احسان میاں خیل تھے جنہوں نے 17 ووٹ حاصل کیے۔ یوں بابر سلیم سواتی اب نئے اسپیکر کے پی ہوں گے۔ بابر سلیم سواتی ایبٹ آباد پی کے 53 سے 35 ہزار 213 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، وہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار تھے اورپھر بعد میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔
Discussion about this post