مولانا فضل الرحمان نے اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت صدر اور وزیراعظم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے گی۔ ان کے مطابق یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔ صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے؟ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔
Discussion about this post