الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ کاغذات نامزدگی ہفتہ دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ییں۔ کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کا عمل 4 مارچ تک مکمل کرلیاجائے گا، کاغذات نامزدگی 5 مارچ کو واپس لیے جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 6 مارچ کو شائع کی جائے گی جبکہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔ اس انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔یاد رہے کہ 8 ستمبر 2023 کو ڈاکٹرعارف علوی اپنی مدت پوری کرچکے ہیں۔ لیکن صدر کے انتخاب کے لیے لازمی الیکٹورل کالج کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر عارف علوی عہدے پر اب تک براجمان ہیں۔ آئین کے مطابق صدر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے 5 سال کی مدت کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہیں گے، لیکن وہ اس عہدے پر اس وقت تک برقراررہ سکتے ہیں جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔
Discussion about this post