کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی بادل چھائے رہے اور پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ رم جھم کے بعد اچانک ہی دھوپ نکل آئی۔ اس وقت کراچی کے کئی علاقوں میں آسمان سے بادل غائب ہیں اور سورج نکلا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں دوپہر 2 بجے سے رات تک تیز بارش کے 4 اسپیل کی پیش گوئی کررکھی ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر سندھ بھر میں ایمرجنسی لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مارچ سے آئندہ 3 سے 4 روز تک شہر کا درجہ حرارت بھی گرنے کا امکان ہے۔ بلوچستان سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگا۔
Discussion about this post