آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Discussion about this post