قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج صبح پتا چلا کہ محمود اچکزئی کے گھر ریڈ ہوا ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں ، وزیراعلیٰ اس پر فوری ایکشن لیں۔ محمود اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں، اس طرح بلا وجہ صدارتی الیکشن کو متنازع بنایا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب ہم قومی اسمبلی کو کمزور کرتے ہیں تو وفاق اور جمہوریت کو کمزور کرتے ہیں، ہمیں اس نظام کو کمزور نہیں مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، تمام اراکین سے درخواست ہے کہ ایسے فیصلے کریں جس سے قومی اسمبلی مضبوط ہو۔ ہم اس جمہوری ادارے کو طاقتور بنائیں گے، ایسے فیصلے لیں گے جس سے نوجوانوں کا مستقبل بہتر ہو، آئندہ آنے والے ہمیں دعائیں ایسا نہ ہو کہ آئندہ آنے والے ہمیں گالیاں دیں کہ قومی اسمبلی کے ساتھ کیا کیا۔
Discussion about this post