وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پینشن کا بڑا بوجھ ختم کرنے کے لیے نئی رضا کارانہ اسکیم تیار کرلی ہے۔ یہ پیش کش بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی جانب سے کیے گئے مطالبے کے تحت تیار کی جارہی ہے۔ نئی پینشن اسکیم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے جس کے ذریعے نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پینشن کے بجائے رضاکارانہ پینشن اسکیم دی جائے گی۔ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی اسکیم میں منتقل کر سکتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی ملازمین کی پینشن سہولت جاری رہے گی۔
Discussion about this post