چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اہم ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی صورت حال اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔
Discussion about this post