وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان میں قیمتوں کو قابو رکھنے کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے 22.5 بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔کم از کم آمدنی والے 4.5 ملین خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 34000 روپے ہے جبکہ ماہانہ 32000 روپے کمانے والے خاندان آبادی کا 60 فیصد ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے ہر خاندان کو رمضان کے مہینے میں 5000 روپے بینک کے ذریعے دیے جائیں گے، اس طرح 3.5 ملین خاندانوں کو 5000 روپے دینے سے کُل 22.5 بلین روپے ادا کیے جائیں گے۔ صوبے بھر میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
Discussion about this post