اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو درخواست کی تھی کہ صدارتی انتخاب ملتوی کیا جائے جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ دیتے ہوا کہا کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران الیکٹورل کالج پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل طور پر فعال ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو منتخب کیا۔ اسی لیے یہ درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے آصف علی زرداری کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ منتخب صدر مملکت کی حلف برداری کیلئے ایوان صدر میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، نئے صدر مملکت اتوار کو سہ پہر 4 بجے حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ نئے صدر مملکت سے حلف لیں گے ۔ آج نئے صدر مملکت کا انتخاب مکمل ہو جائے گا، چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد صدارتی سیکورٹی پروٹو کول منتخب صدر کو منتقل کر دیا جائے گا۔
Discussion about this post