تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

by ویب ڈیسک
مارچ 9, 2024
شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
Share on FacebookShare on Twitter

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز کے خلاف نامناسب بات کی، شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں۔ شاندانہ گلزار پی ٹی آئی کی رکن ہیں نہ سنی اتحاد کی، ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔ شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے، ان کو اب ایف آئی اے انکوائری میں ثبوت دینے ہوں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار کو عورت کارڈ استعمال کرنے نہیں دیں گے، ان کے پاس جو آڈیو ہے وہ دیں اس کا فرانزک کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی  شاندانہ گلزار نے الزام لگایا تھا کہ ظل شاہ کی موت کی ذمے دار مریم نواز ہیں اور ان کے پاس اس کے ثبوت بھی ہیں۔

Previous Post

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

Next Post

نواز شریف کا وزیراعظم کو جلد کابینہ بنانے کا مشورہ

Next Post
نواز شریف کا وزیراعظم کو جلد  کابینہ بنانے کا مشورہ

نواز شریف کا وزیراعظم کو جلد کابینہ بنانے کا مشورہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -