ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں 19 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔ صدرآصف زرداری نے کابینہ سے حلف لیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو جو 19 نام تجویز کیے تھے ان میں محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، چوہدری سالک حسین، علیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حلف برداری کے بعد پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلم دان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔
Discussion about this post