پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو کی تعمیر اور عوام کو مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کے لیے دعوت دی جائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائے جائیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لیے حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کردی ہے۔ اس موقع پر لاہور نالج پارک اور آئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں فری وائی پائلٹ پروجیکٹ کی بھی منظوری دی جس کے تحت لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پروجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی سروس شروع کی جائے گی۔
Discussion about this post