ایوانِ صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت نے تن خواہ نہ لینے کا یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر کیا۔ صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صدرِ مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔
Discussion about this post