پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ دُور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناممکن عمل بن گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی اور ساتھ ہی ائرایمبولینس سروس کاآغاز ہونے جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔
Discussion about this post