امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا رنج ہے۔ انہوں نے طالبان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے شروع نہ ہوں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات کو دور کریں۔ پرعزم ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔ شہریوں کی جان کا کوئی بھی نقصان امریکا کے لیے پریشان کن اور دل توڑ دینے والا ہے، یقینی بنانا چاہتے ہیں جب آپریشن کیے جارہے ہوں تو ہر ممکن اقدام کیے جائیں کہ شہری متاثر نہ ہوں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ہمارا باقاعدہ رابطہ ہے جس میں افغانستان پر تفصیلی بات ہوتی ہے، اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے مذاکرات اور دیگر دو طرفہ مشاورت کے ذریعے بات چیت ہوتی ہے۔
Discussion about this post