وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو گی تو یہ قابلِ قبول نہیں ہو گا۔ ہمسائیہ برادر ملک کے ساتھ امن کے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں، برادر ہمسائیہ ملک کے ساتھ برادرانہ تعلق اور تجارت چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے چند سال پہلے دہشت گردی نے سر اٹھایا، غازی ہتھیلی پر جان رکھ کر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ملک کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کریں۔ وزیراعظم کے مطابق قرضوں سے جان چھڑانی ہے۔ کابینہ نے اس موقع پر شہدا کے لیے دعا بھی کی۔
Discussion about this post