میڈیا رپورٹس کے مطابق شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہو گئے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔ چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Discussion about this post