محکمۂ موسمیات کے مطابق بدھ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ بدھ اور اتوار کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح جمعے اور ہفتے کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ بلوچستان میں27 مارچ سے 30 مارچ تک کوئٹہ، زیارت، چمن بارکھان، سیف اللّٰہ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح 27 مارچ سے یکم اپریل تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔
Discussion about this post