سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ بلوچستان سے 25 اپریل کو تحریک کا آغاز کریں گے۔ موقف واضح ہے اور اس کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ وہ 25 اپریل کو پشین میں جلسہ کرکے اپنی تحریک کا آغاز کریں گے ۔ کراچی میں عوامی اسمبلی کا انعقاد 2 مئی کو اور 9 مئی کو پشاور میں جلسے کا انعقاد ہوگا جس کے بعد لاہور کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے بائی کاٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔
Discussion about this post