پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بدھ کو انڈیکس نے 66500پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کی تھی جبکہ دسمبر 2023 میں ہنڈریڈ انڈیکس 66426 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ قومی اداروں کی تیزرفتار نج کاری، پی آئی اے کی نج کاری سے 300ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے کے منصوبے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
Discussion about this post