الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست دی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اپوزیشن کے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جائے۔ جس کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا تھا۔ جس کے بعد ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات تا حکمِ ثانی ملتوی کر دیے ہیں۔
Discussion about this post