پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسی بنا پر مائیکل بریسویل کو پہلی بار ا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، مارک چیپمین اور جوش کلارکسن ، جمی نیشم، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ 9 نیوزی لینڈر آئی پی ایل اور ایک کاؤنٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔ ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔ اسی طرح گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیمسن اور مچل سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، ول ینگ کاؤنٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سےٹیم کو دستیاب نہیں، دوسری جانب ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔
Discussion about this post