وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے 5 برسوں میں ملکی برآمدات دو گنا کرنے کیلیے لائحہ عمل بنانے، ای کامرس شعبے میں برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرنے اور وزارت تجارت کو میڈ ان پاکستان برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں برآمدی شعبے کی ترقی پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں شہباز شریف نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور انٹرپرینیور سے صلح و مشورے کے بعد برآمدات کو آئندہ پانچ برس میں دگنا کرنے کے لیے لائن آف ایکشن تیار کرکے اسے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلیے اقدامات کریں گے۔ آئی ٹی، گھریلو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
Discussion about this post