امریکی جریدے فوربز کی نئی رپورٹ کے مطابق فرانسنسی بزنس مین برنالڈ ارنالٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کے دولت مند شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرگئے ہیں۔ 75 برس کے برنالڈ کی مجموعی دولت کی مالیت 233 ارب ڈالرز بتائی جاتی ہے جبھی وہ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ برنارڈ آرنلٹ 2022 میں پہلی بار امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آئے تھے جس کے بعد ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے تھے۔ اس وقت بھی وہ 2024 کی نئی درجہ بندی کے مطابق دوسرے نمبر ہر ہیں۔ اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک 195 ارب ڈالرز کے ساتھ اس نمبر پر آئے۔ تیسرے نمبر پر ایمازون کے مالک جیف بیزوس 194 ارب ڈالرز کے مالک ہیں،
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 177 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ گلوکار ٹیلر سوئفٹ بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ ٹیلر سوئفٹ موسیقی کی بنا پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہونے والی پہلی فنکارہ ہیں۔ ساتویں نمبر پر بل گیٹس 128 ارب ڈالرز کے ساتھ ہیں جبکہ بھارت کے مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 9ویں نمبر پر ہیں۔
Discussion about this post