پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 510پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے باعث 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 68000پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ اسی تیزی کے سبب 60 فیصد سے زائد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ان کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی کیونکہ پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بتدریج اضافے، نئے انفلوز کے لیے نج کاری پلان پر حکومت کی تیز رفتار سرگرمیوں، غیرملکیوں کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی اور ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں بھی مرحلے وار بنیادوں پر اضافے جیسے عوامل کیپیٹل مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔
Discussion about this post