ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کے معاملے پر اداروں کی جانب سے تمام پوسٹ آفسز اور کوریئر دفاتر کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اگر کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام کوئی خط ہوا تو جانچ پڑتال کی جائے گی، خط کو کھولا نہیں جائے گا مگر مختلف پہلوؤں سے چیک کرنے کے بعد اسے پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔ خطوط کے اوپر لکھے گئے ناموں اور ولدیت کو بھی میچ کر کے ان کی تصیلات کی جانچ کی جائے گی ۔ سی ٹی ڈی میں جاری تحقیقات میں پوسٹ آفس کے قریب ترین سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے لیکن تاحال سی سی ٹی وی کیمروں سے کوئی مدد نہیں مل سکی۔ یاد رہے کہ ، سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔
Discussion about this post