ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ریلوے نے گزشتہ 9 ماہ میں 66 ارب روپے کمائے ہیں۔ مالی سال کے اختتام پر آمدنی 80 ارب روپے سے زائد ہونے کے امکانات ہیں۔ جبکہ محکمے کے پاس 10 دن کا ڈیزل اسٹاک بھی ہے۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں کے بلاتعطل آپریشن کے لیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل بھی خرید لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے عید کی اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر کیا گیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلوے نے ملازمین کی 10 اپریل کو واجب الادا تنخواہ بھی 5 دن قبل ہی بینکوں میں بھجوا دی ہے جب کہ اس سے قبل تنخواہیں تین تین ہفتے تاخیر کا شکار تھیں۔
Discussion about this post