وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑنے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ داسو حملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔ حکومت چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے رپورٹ کی روشنی میں چند افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیرِ اعظم نے آر پی او ہزارہ ڈویژن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او اپر کوہستان ڈسٹرکٹ اور ڈی پی او لوئر کوہستان ڈسٹرکٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر سیکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے پی کے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
Discussion about this post