لاہور کے سیف سٹی نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کرکے جیب کترے بچوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔ معلوم ہوا ہے یہ گینگ زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا ہے اوران سے سیل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین یا پھر چوری کرلیتا ہے۔ اس جیب کترے بچوں کے گینگ نے انار کلی بازار میں خواتین کی ریکی اور منصوبہ بندی کے تحت واردات کی۔ سیف سٹی کی ویڈیو میں بچوں کو رکشے میں سوار ہونے کے دوران خواتین کے پرس سے موبائل چوری کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں بازار کی دوسری طرف سے 2 بچوں کو ایک شخص کے ساتھ واپس آتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے موبائل چوری کی پوری واردات کو ٹریس کیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔
Discussion about this post