ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ 14 رکنی اسکواڈ میں دو نئے کھلاڑی عرفان خان نیازی اور عثمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔ عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی جبکہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی اس سیریز میں شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق اس سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے، سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔ سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔ عثمان اور عرفان نے عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے، دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹیم کے اعلان کردہ ناموں میں کپتان بابراعظم کے علاوہ ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان نیازی، محمد رضوان، محمد عامر، صائم ایوب، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔
Discussion about this post