پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ ن کے سردار سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی اورسردار سیدال خان کی کامیابی کا اعلان کر دیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد نشست سنبھال لی۔ جس کے بعد انہوں نے سیدال خان ناصر سے بطور ڈپٹی چیئرمین حلف لے لیا۔ اس موقع پر نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہے پل بناؤں اور ڈائیلاگ کراؤں۔ سینیٹ وفاق کے اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار الیکشن کرائے جو واحد صاف و شفاف الیکشن قرار پائے۔یوسف رضا گیلانی کے مطابق بھٹو نے اتفاقِ رائے قائم کیا اور آئین مرتب کیا۔ ملک میں بہت بحران ہے، سب سے زیادہ بڑا بحران نفرت اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔ بعد میں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔
Discussion about this post