اسلام آباد میں بجلی کے شعبے سےمتعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے پنجاب کی کارکردگی قابل ذکر ہے، دیگر صوبے بھی بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کنسلٹنس کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق سرپلس بجلی کا مارجنل قیمت پر کچھ کیا جائے جیسا بھی ہوسکتا ہے اور آج ہائیڈرو پاور کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی اور چیئرمین واپڈا کی دیامر بھاشا کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا کیونکہ آخر کار سب نے قابل تجدید توانائی کی طرف ہی واپس آنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 27 ارب ڈالر کی برآمدات کی جاتی ہیں بجلی کی ضرورت اور ٹرانسپورٹ کی ضرورت کے لیے وہ تو کم نہیں ہوسکتی لیکن جو بجلی کے منصوبوں ہیں، جو اربوں کا تیل بر آمد ہورہا ہے اس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
Discussion about this post