13 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے یاسمین راشد کی قومی اسمبلی کے حلقے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست یہ کہہ کر نمٹا دی تھی کہ درخواست گزار اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ اب یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرلیا۔ فروری میں ہونے والے الیکشن میں اس حقلے سے نواز شریف نے ایک لاکھ 79 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مخالف امیدوار پی ٹی آئی کی یاسمین راشد ایک لاکھ 4 ہزار 485 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر تھیں۔ یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں نواز شریف کے کامیابی کے نوٹی فکیشن کو غیرقانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انتخابی عذرداری پر جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔
Discussion about this post