خیبرپختونخوا میں بارش نے بربادی مچا دی ہے۔ صرف 4 دن میں 32 افراد کی زندگی کا چراغ گل ہوا جبکہ 41 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی بارشوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 15 بچے 12 مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔ صوبائی وزیراعلیٰ علی امین کی ہدایت پرحالیہ بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1370 مکانات کو نقصان پہنچا، جس میں 160گھروں کو مکمل جبکہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
Discussion about this post