وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ممنون ہیں کہ انہوں نے اُن کے حالیہ دورے کے بعد خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ سعودی وفد پاکستانی وزرا اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود نے اس کا برملا اظہار کیا، سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ اس کی اجازت دی جائے گی اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے۔
Discussion about this post