اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایک اہم اجلاس میں محسن نقوی نے حکم دیا کہ ایسے شناختی کارڈ جو زائد المیعاد اور ان پر موبائل سمز جاری ہوچکی ہیں انہیں فوری طور پر بند کیا جائے۔ اس موقع پر فاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر آسان نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔
Discussion about this post